چھٹیاں گزارنے کے لیے سستے ترین بین الاقوامی مقامات

22 جنوری 2015 (20:17)


















لندن(نیوزڈیسک)دنیا میں کئی مقامات کی سیر کرنے کا شوق ہر انسان کو ہوتا ہے لیکن مالی مشکلات کی وجہ سے ہم خاموش ہو جاتے ہیں لیکن اگر ہم آپ کودنیا کے ایسے خوبصورت مقامات اور ملکوں کے بارے میں بتائیں جہاں کی سیر و تفریح آپ کی جیب پر بھی بھاری نہیں تو یقیناًآپ اگلی بار ادھر کا رخ کرنے کا ضرور سوچیں گے۔
کنواری خواتین کیلئے دلچسپ خوشخبری، موبائل ایپ نے مردوں کا پتہ کاٹ دیا
آئس لینڈ
برف پوش وادیوں سے بھرا ہوا یہ ملک سیر کے لئے زیادہ مہنگا نہیں۔ یہاں کا سرد درجہ حرارت یقیناًآپ کو شدید گرمیوں میں ضرور پسند آئے گا۔اس ملک کی کرنسی آئس لینڈک کرونا ہے اور ایک پاکستانی روپے کے ڈیڑھ کرونا مل جائیں گے۔



سری لنکا
بحیرہ عرب میں واقع یہ خوبصورت ملک چاروں طرف پانی سے گھرا ہوا ہے اور اس کے ساحل دلکش نظارہ پیش کرتے ہیں۔یہاں کھانا اور ہوٹل دونوں ہی سستے ہیں ۔ ایک پاکستانی روپے میں آپ کوڈیڑھ سری لنکن روپے مل جائیں گے۔


ہنگری
مشرقی یورپ میں واقع اس ملک میں آپ قدرت کے حسین نظارے دیکھیں گے۔ سر سبز و شاداب ملک میں آپ کو ہوٹل اور اچھی ٹرانسپورٹ میسر ہو گی۔ ایک پاکستانی روپے میں آپ کو تقریباًتین ہنگری فورنٹ ملیں گے۔


انڈونیشیاء
ایک روپے میں آپ کو 124انڈونیشین روپے ملیں گے اور ساتھ ہی بہت ہی سستی ہوٹلنگ، ٹرانسپورٹ اور کھانا بھی۔ اس ملک میں آپ کو خوبصورت ساحل اور زبردست جزیرے دیکھنے کو ملیں گے۔


ویتنام
جب آپ ویتنام جائیں تو وہاں پیراڈائز کیو(جنت کی غار) ضرور دیکھیں۔ یہ ملک بھی انتہائی سستے ملکوں میں شمار ہوتا ہے ۔آپ کو ایک پاکستانی روپے میں 212ویتنامی ڈنگ مل جائیں گے۔


منگولیا
اس ملک کی سیر آپ کو خوابوں کی دنیا میں لے جائے گی۔ایک پاکستانی روپے میں آپ کو 22تگرک مل جائیں گے۔


کمبوڈیا
انتہائی سستے ہوٹل، رہائش، ٹرانسپورٹ اور کھانا پینا آپ کو بہت مزہ دے گا۔ ایک پاکستانی روپے میں آپ کو 40کمبوڈین رئیل مل جائیں گے۔