نتائج کی نمائش 1 تا: 2 از: 2

موضوع: نرگس گل ۔جھونپڑی کی طالبہ

  1. #1
    منتظم اعلی بےباک کا اوتار
    تاريخ شموليت
    Nov 2010
    پيغامات
    6,100
    شکریہ
    2,081
    1,207 پیغامات میں 1,579 اظہار تشکر

    نرگس گل ۔جھونپڑی کی طالبہ

    جھگیوں میں رھنے والی طالبہ نرگس گل کی شاندار کامیابی اور اس کے لئے انعامات
    ٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭ ٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭ ٭
    وزیراعلیٰ پنجاب نے چکوال کی رہائشی ہونہار طالبہ نرگس گل کو لاہور بلا کر ملاقات کی۔ شہبازشریف نے جھگی میں رہنے والی نرگس کو مفت گھر دینے کا اعلان کر دیا۔ پانچ لاکھ روپے اورلیپ ٹاپ بھی تحفے میں دیا۔ تفصیلات کے مطابق ہونہار طالبہ کی راولپنڈی بورڈ سے شاندار رزلٹ کی خبر نشر ہونے کی دیر تھی۔جس نے سب کو حیران کر دیا ۔۔۔ ہر طرف سے مبارک باد اور پھر علاقے کے معززین کا جھونپڑی کا دورہ ہوا، انعامات دئیے گئے ، چوھدری پرویز الہی صاحب نے بھی گلدستہ اور دو لاکھ روپیہ بطور انعام بھیجا ، اور وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف صاحب نے بھی نرگس گل کو بلا کر مبارکباد دی۔شہبازشریف کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت طالبہ کے تمام تعلیمی اخراجات برداشت کرے گی۔ نرگس گل نے مشکل حالات میں محنت سے نمایاں نمبرز حاصل کیے ہیں۔ اب اس کے تمام تعلیمی اخراجات حکومت برداشت کریگی۔ ان کا کہنا تھا کہ جھگیوں میں رہنے والی نرگس نے ثابت کر دیا کہ تعلیم کسی کی میراث نہیں۔ قوم کی یہ بیٹی سب کا فخر ہے۔
    وزیراعلیٰ کی جانب سے نرگس گل کو مفت گھر دینے کا بھی اعلان کیا گیا۔ شہبازشریف کا کہنا تھا کہ طالبہ لاہور یا چکوال میں سے جہاں چاہے گی اسے مفت گھر لیکر دیں گے۔
    حکومت کی جانب سے طالبہ کو پانچ لاکھ روپے اور لیپ ٹاپ بھی دیا گیا جبکہ اس کی بیمار نانی کا علاج کرانے کا بھی اعلان کیا۔ وزیراعلیٰ نے سکول کی ہیڈ مسٹریس کی کارکردگی کوبھی سراہا۔ اس موقع پر نرگس کے اہل خانہ اور اساتذہ بھی موجود تھے
    ہم کو کمال حاصل ہے غم سے خوشیاں نچوڑ لیتے ہیں ۔
    اردو منظر ٰ معیاری بات چیت

  2. #2
    منتظم اعلی بےباک کا اوتار
    تاريخ شموليت
    Nov 2010
    پيغامات
    6,100
    شکریہ
    2,081
    1,207 پیغامات میں 1,579 اظہار تشکر

    جواب: نرگس گل ۔جھونپڑی کی طالبہ

    ہم کو کمال حاصل ہے غم سے خوشیاں نچوڑ لیتے ہیں ۔
    اردو منظر ٰ معیاری بات چیت

آپ کے اختيارات بسلسلہ ترسيل پيغامات

  • آپ نئے موضوعات پوسٹ نہیں کر سکتے ہیں
  • آپ جوابات نہیں پوسٹ کر سکتے ہیں
  • آپ اٹیچمنٹ پوسٹ نہیں کر سکتے ہیں
  • آپ اپنے پیغامات مدون نہیں کر سکتے ہیں
  •  
Cultural Forum | Study at Malaysian University